اردو | हिन्दी | English
168 Views
Bihar News

آئی اے ایس سدھیر کمار کی ضمانت مسترد

557324-sudhir-kumar
Written by Tariq Hasan

پٹنہ، 4 اپریل (یو این آئی) بہار اسٹیٹ سلیکشن کمیشن (بی ایس ایس سی) پیپر لیک اسکینڈل میں کمیشن کے سابق صدر اور ہندوستانی انتظامی خدمات کے سینئر افسر سدھیر کمار اور ان کے رشتہ دار کی ضمانت کی درخواست آج نگرانی کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دی۔پیپر لیک اسکینڈل کیس میں مسٹر کمار اور ان کے رشتہ دار محترمہ منجو دیوی اور دیگر کی جانب سے یہاں نگرانی کی خصوصی عدالت میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست داخل کی گئی تھی۔ نگرانی کے خصوصی جج مدھوکر کمار نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد مسٹر کمار اور ان کے رشتہ دار کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس سے قبل دفاعی وکیل نے کہا کہ صرف اقبالیہ بیان کی بنیاد کو مانتے ہوئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مسٹر کمار کو اس معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ مسٹر کمار کے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار سینئر آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کے فرار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس لیے انہیں باقاعدہ ضمانت دی جائے۔ اس پر سرکاری وکیل نے مدعا علیہان کے دلیل کو غلط بتاتے ہوئے عدالت سے کہا کہ پولیس ڈائری میں ثبوت موجود ہیں۔ مسٹر کمار ضمانت ملنے کے بعد کیس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عدالت نے مسٹر کمار اور ان کے بھائی کی بیوی منجو دیوی اور دیگر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔قابل ذکر ہے کہ پیپر لیک اسکینڈل کیس میں 24 فروری کو ایس آئی ٹی نے مسٹر کمار کے ساتھ ہی ان کے کچھ رشتہ داروں کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع واقع گھر سے گرفتار کیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan