اردو | हिन्दी | English
178 Views
Indian

آئی ٹی سے سماج میں آ سکتی ہے بڑی تبدیلی

modi-2
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، یکم اپریل (نمائندہ)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کی رات کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن پروگرام میں 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے اس پروگرام میں اپنی اسپیچ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے دی۔ اپنی تقریر میں نریندر مودی نے کہا کہ آئی ٹی کے ذریعے سے معاشرے میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ 125 کروڑ ہم وطنوں کو ساتھ مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ تاریخ تبدیلی لانے اور چیلنج دینے والوں کو ہی ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ملک تیزی سے کیش لیس معیشت کی جانب بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں آئی ٹی کے میدان میں بھارت دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ہم اس وقت ٹیکنالوجی والے دور میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک کو متاثر کر رہے تمام مسائل کو سلجھائیں گے۔ یہ عوامی حصہ داری کے تحت ہوگا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے چیزوں کو اور آسان بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب آپ کسی چیز کی تلاش کر رہے ہیں تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس کا معیار اہم ہے۔اچھے معیار کی مصنوعات کئی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں۔ پی ایم نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آج کے نوجوان بہت زیادہ سوال پوچھتے ہیں لیکن میں زیادہ سوالا پوچھنے والوں کو اچھا سمجھتا ہوں۔ بھارت کا نوجوان ملک کے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہتا ہے۔وہ ایسے نتائج چاہتے ہیں جو جلد نکلے اور قابل اعتماد بھی ہوں۔

About the author

Tariq Hasan