اردو | हिन्दी | English
143 Views
Politics

آسام میں کانگریس کے تنہا لڑنے کا فائدہ بی جے پی کوملا:نتیش

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 19 مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخاب کے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج حسب توقع سامنے آئے ہیں۔ کوئی نتیجہ چونکانے والا نہیں ہے۔ اس لئے جن لوگوں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے انہیں ہماری مبارکباد۔ آسام کے نتیجے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کانگریس تنہا مقابلے میں اتری جبکہ بی جے پی نے سوچ سمجھ کر اتحاد کیا اس کا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوا۔ کیرل میں یو ڈی ایف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم کیرل گئے تھے وہاں کاماحول دیکھ کر اسی وقت سمجھ میں آگیا تھا کہ یوڈی ایف کو سبقت حاصل ہے۔ مغربی بنگال سے آنے والے لگاتار یہ اشارہ دے رہے تھے کہ ترنمول کانگریس جیتے گی۔ ممتا بنرجی نے بنگال میں جو کام کیا ہے اور اس کی بنیاد پر انہیں جو کامیاب ملی ہے میں اس کیلئے انہیں تہہ دل سے مبارکباد دیتاہوں۔

About the author

Taasir Newspaper