اردو | हिन्दी | English
346 Views
Sports

آسٹریلیا ۔انڈیا اے پریکٹس میچ آج سے

SteveSmith_Large
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 16 فروری (یواین آئی) ہندوستان کے ساتھ سیریز سے پہلے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم یہاں جمعہ سے ممبئی کے برے بورن اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا ۔اے ٹیم کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں اترے گی۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پونے میں 23 سے 27 فروری تک کھیلا جانا ہے ۔ کپتان اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم اور وراٹ کوہلی کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے درمیان اس مقابلے کو کافی چیلنجنگ تصور کیا جا رہا ہے اور اس لئے مہمان ٹیم کے لئے اپنی تیاریوں کا آخری بار جائزہ لینے کے لئے 17 سے 19 فروری تک یہ تین روزہ پریکٹس میچ بھی کافی اہم ہے ۔برصغیر کی پچ، یہاں کے حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا اور اسپنروں کا سامنا کرنا اور کچھ ایسے پہلو ہیں جس پر آسٹریلیائی ٹیم کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلسل 19 میچوں میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے والی اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم انڈیا کے بلے بازوں اور اسپنروں کو قابو میں کرنے کپتان اسمتھ اور اس کے جانبازوں کے لئے ایک سخت چیلنج ہوگا۔آسٹریلیائی کپتان نے بھی ہندوستان آنے کے بعد کہا تھا کہ مسلسل چار سیریز میں ڈبل سنچری بنا نے والے وراٹ اور تجربہ کار اسپنر اشون پر اگر قابو پالیا جائے تو ان کے لئے میچ آسان ہوجائے گا۔ ایسے میں آسٹریلیا کے کھلاڑی جب ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ٹیم ہندوستان ۔ اے کے خلاف اتریں گے تو ان کے پاس ہندوستانی پچوں پر اسپن کھیلنے اور اس کے گیند بازوں کے پاس اپنے اسپن اور تیزگیندبازی آرڈر کو آزمانے کا اچھا موقع رہے گا۔ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم سے پانڈیا اور چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کو پریکٹس میچ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اسٹار آل را¶نڈر پانڈیا گیند اور بلے سے م¶ثر ثابت ہوئے ہیں اور ان کے لیے بھی اس مقابلے میں اپنی کی کارکردگی سے وراٹ اور کوچ انیل کمبلے کو متاثر کرنے کا شاندار موقع رہے گا۔ وہیں گیندباز کلدیپ بھی اپنے کھیل سے سلیکٹروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ گجرات کے سلامی بلے باز پریانک پانچال اس سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف بھی پرٹیکس ٹیم کا حصہ رہے تھے اور انہوں نے گھریلو سیشن میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان۔ اے ٹیم میں دہلی کے بلے باز رشبھ پنت اور اشان کشن کے کھیل پر بھی سبھی کی نظریں رہیں گی جو مشتاق علی انٹر زونل ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کا بھی حصہ ہیں۔ گذشتہ سال بنگلہ دیش میں جونیئر ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کشن اس میچ میں وکٹ کیپر کے طور پر موجود رہیں گے ۔گزشتہ سیشن میں رنجی ٹرافی فائنل میں ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شریس ایر اور اکھل ہیرودکر کو اس میچ میں آسٹریلیا کے بہترین گیند بازوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ مڈل آرڈر میں مہاراشٹر کے انکت بوانے ، تمل ناڈو کے بابا اندرجیت سے اچھے کھیل کی توقع ہے ۔گھریلو ٹیم کے پاس کلدیپ کے علاوہ دیگر اسپنروں میں شہباز ندیم اور کرناٹک کے کرشنپا گوتم ہیں ۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے گزشتہ گھریلو میچوں میں اشون اور رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔ آسٹریلیائی کپتان نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ہندوستانی اسپنروں کو سامنا کرنا ان کے بلے بازوں کے لئے ایک چیلنج ہوگا۔ گیند بازوں میں انڈیا ۔ اے ٹیم میں اشوک ڈنڈا، پانڈیا، محمد سراج اور نودیپ سینی بھی اہم کھلاڑی رہیں گے ۔
آسٹریلیائی کوچ ڈیرن لہمن کے مطابق ہندوستان اے کے خلاف کھیلنا بھی ایک چیلنج ہوگا اور وہ ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس میں بھی محنت کریں گے ۔واضح رہے کہ ہندوستان کے دورے کے سلسلے میں آسٹریلیائی ٹیم نے دبئی میں کافی مشق کی ہے ۔
تاہم اس نے پریکٹس میچ میں اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ممکن ہے کہ ٹیسٹ الیون کے زیادہ تر کھلاڑی اس میں کھیلنے اتر سکتے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم میں کپتان اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، پیٹر ھینڈسکوب، گلین میکسویل بلے بازی آرڈر میں جبکہ شان مارش، مشل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اہم گیندباز ہیں۔

About the author

Tariq Hasan