اردو | हिन्दी | English
362 Views
Entertainment

آغاز میں کام کو سنجیدگی سے نہیں لیا ،صرف میں پیسے کمانے کے لئے فلمیں کرتا تھا:اکشے

Akshay-kumar-short-biography
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔ 27 جنوری (ےو اےن اےن) بالی وڈ کے مشہور ادکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ ایک جنونی اداکار ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمارکو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے دو دہائی سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری کے پیشہ کو صرف پیسہ کمانے کے لئے منتخب کیا تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو جنونی اداکاربنایا اور یہ تبدیلی ان کی زندگی میں 1999ءکی فلم سنگھرش سے آئی اور انہوں نے اپنے کام سے محبت کرنا شروع کی اور اب میں ایک جنونی اداکار ہیں۔اکشے نے کہا کہ ایمانداری سے کہیں تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریئر کے آغاز میں میں نے اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا،صرف میں پیسے کمانے کے لئے فلمیں کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب انہوںنے ایک اچھا خاصا بینک بیلنس بنا لیا، اس کے بعد سے خطرے اٹھانا شروع کئے۔اگر میں اپنے کیریئر پر نظر ڈالوں تو مجھے لگتا ہے کہ فلم ‘سنگھرش’ نے ایک اداکار کے طور پر میرے نظریہ تبدیل کر دیا۔

About the author

Tariq Hasan