اردو | हिन्दी | English
164 Views
Politics

آنجہانی راجیو گاندھی کے 25ویں یوم وفات پر وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری کا اعلان

Ashok-Choudhary
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 21مئی (طارق حسن) ۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے25 یوم وفات پر آج صداقت آشرم کے جلسہ گاہ میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور ریاستی وزیرتعلیم و انفارمیشن ٹیکنالاجی ڈاکٹر اشوک چوددھری نے اعلان کیا کہ سیوان میں روزنامہ ہندوستان کے بیورو چیف آنجہانی راجدیو رنجن کی بیٹی کی آگے کی تعلیم کے لئے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپئے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی خواتین کی بااختیار کاری کے لئے گرام پنچایت میں خواتین کے لئے ریزرویشن کا نظم اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے مختلف پروگرام چلائے تھے۔ لہٰذا ان کے یوم شہادت کے موقع پر آنجہانی راجدیو رنجن کی بیٹی کی آگے کی تعلیم کے لئے ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپئے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کو بہار ریاستی خاتون کانگریس کی صدر امیتا بھوشن رکن اسمبلی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد سیوان جاکر آنجہانی راجدیو رنجن کی بیٹی کو ایک لاکھ پچیس ہزار روپئے کا چیک پیش کرے گا۔ نمائندہ وفد میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سبودھ کمار، رکن اسمبلی بنٹی چودھری، راجیش کمار اور امیت کمار ٹنا شامل ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper