اردو | हिन्दी | English
143 Views
Entertainment

اب پاکستانی فن کار نہیں لیں گے: کرن جوہر

karan
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۱۹؍اکتوبر(پی ایس آئی)ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ حب الوطنی محبت پھیلانے سے ظاہر ہوتی ہے اور ہمیشہ اپنے کام سے محبت ہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔بالی وو ڈائریکٹر اور پرو ڈیوسر کرن جوہر نے آئند کسی بھی پاکستانی اداکار کو اپنی فلموں میں کام نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔منگل کو ممبئی سے جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جس وقت انہوں نے اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کو سائن کیا تھا دونوں ممالک میں کشیدگی جیسی کوئی بات نہیں تھی اب میری فلم ریلیز کے لئے تیار ہے تو اس پر پابندی لگانا زیادتی ہوگی۔کرن جوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت اور عوام کے جذبات کی قدرکرتا ہوں لیکن جن لوگوں نے ملک کیخلاف کہا ان کے بیانات پر دکھ ہے۔ آئندہ پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ حب الوطنی محبت پھیلانے سے ظاہر ہوتی ہے اور ہمیشہ اپنے کام سے محبت ہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

About the author

Tariq Hasan