اردو | हिन्दी | English
169 Views
Politics

اترپردیش کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ہوگی : اکھلیش

akhlilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ 16 اگست (ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے یوم آزادی کے موقع پر شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک نے بہت ترقی کی ہے لیکن ترقی کا ہدف تبھی حاصل ہوسکے گا جب اترپردیش خوشحالی کے راستے پرآگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے سماجوادی حکومت نے کسانوں، نوجوانوں، طلبا اور غریبوں کو مختلف منصوبوں کے توسط سے جو سہولیات مہیا کرانے اور انہیں آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے وہ ایک مثال ہے۔ لوگوں کو علاج، دوا اور آبپاشی کی مفت سہولت دی جارہی ہے۔سڑکوں کی تعمیر پر بھی دھیان دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں ہمارے سامنے چیلنج ہیں جن کا ہمیں مقابلہ کرنا ہے۔

About the author

Tariq Hasan