اردو | हिन्दी | English
176 Views
Entertainment

اداکارہ نرگس فاخری تخلیاتی کردار رابنسن کروسو سے بے حد متاثر ہیں

NARGIS FAKHRI
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔ 23 اگست (یو این این) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری تخلیاتی کردار رابنسن کروسو سے بے حد متاثر ہیں۔ ان کے مطابق ان کو دنیا کے سفر کا شوق رابنسن کروسو کی کتاب پڑھ کر ہوا۔ نرگس فخری نے اپنی ایک بات چیت میں اپنے مطالعہ کے شوق کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ڈینیل ڈیفوئے کا ناول رابنسن کروسو میرا پہلا عشق تھا اس ناول کو پڑھنے کے بعد مجھ میں دنیا کی سیر کاشوق پیدا ہوااور عمر بڑھنے کے ساتھ سیر کاشوق میرے اندر رج بس گیا۔ نرگس نے کہاکہ اس کامطالعے کاشوق دنیا کی سیرو سیاحت کے دوران اس کے ساتھ ساتھ چل رہاہے وہ جہاں بھی ہو وہاں ایک پبلک لائبریری میں جانے کیلئے وقت نکال لیتی ہیں۔ نرگس فخری نے رابنسن کروسو کے سفری داستان پر بننے والی ایک تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کیلئے اپنی آواز دی ہے ۔مذکورہ فلم9ستمبر کوبھارت میں ریلیز ہو گی۔

About the author

Tariq Hasan