اردو | हिन्दी | English
423 Views
Entertainment

اداکار گووندا کی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی

govinda_0
Written by Tariq Hasan

ممبئی: بالی ووڈ کے ڈانسر اور بہترین اداکار گووندا ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہے ہیں جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں لاتعداد کامیاب فلمیں دینے والے اداکار گووندا کے لاتعداد مداح ہیں جو انہیں پھر سے فلموں میں اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اداکار نے بڑی اسکرین سے غائب ہونے کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ بالی ووڈ ہی ان کا پیشہ ہے۔ اداکار آخری بار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ’کل دل‘ اور ’ہیپی اینڈنگ‘ میں نظر آئے تھے تاہم اب ایک بار پھر وہ دیپنکرسیناپتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’آگیا ہیرو‘ سے پھر سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے جواس ماہ یلیزہوگی۔ دوسری جانب اداکار گوندا ایک بار پھرفلموں میں کام کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں جب کہ مداح بھی سپر سٹار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

About the author

Tariq Hasan