اردو | हिन्दी | English
322 Views
Entertainment

ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی جنگ سوشل میڈیا پر پہنچ گئی

arbaz-mallaika
Written by Tariq Hasan

ممبئی،6،اکتوبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی اداکار و ہدایتکار اربازخان اور فلم نگری کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر جنگ شروع کردی ہے۔بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان 18 سال بعد علیحدگی ہوئی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کے اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی ارباز خان نے تردید کردی تھی تاہم اب دونوں اداکاروں کی سرد جنگ سوشل میڈیا پر بھی شروع ہوگئی ہے۔ارباز خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا بغیر نام لیے ملائکہ اروڑہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میں کتنا طاقتور ہوں کیوں کہ میں نے ایک ایسے انسان کومعاف کیا ہے جسے اپنی غلطی پر کوئی افسوس نہیں ہے اور یہاں تک کہ اس نے مجھ سے اب تک معافی بھی نہیں مانگی ہے۔

About the author

Tariq Hasan