اردو | हिन्दी | English
335 Views
Uncategorized

ازدواجی عصمت دری پر قانون موجود:مینکا گاندھی

Maneka-Gandhi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات ( میریٹل ریپ) پر قانون بنانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال محترمہ مینکا گاندھی نے آج کہا کہ اس سلسلے میں قانون موجود ہے لیکن متاثرہ خواتین اس کے استعمال سے نابلد ہیں۔ محترمہ مینکا گاندھی نے آج آل انڈیا ریڈیو پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی عورت اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا نہیں چاہتی ہے لیکن اس کا شوہر زبردستی ایسا کرتا ہے تو اس کی شکایت کی جا سکتی ہے اور اس سلسلے میں پہلے سے قانون موجود ہے ۔ گھریلو تشدد کی روک تھام قانون کے تحت زبردستی جنسی تعلقات بنانے کی شکایت کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ‘قانون تو ہے اور اگر عورتیں ان کا استعمال کرنا شروع کریں تو یہ اچھا رہے گا۔ ابھی تک تو کسی نے اس قانون کا استعمال کیا بھی نہیں ہے “۔ انھوے نے کہاکہ “ہمارے ملک اور دنیا بھر میں یہ اکثر ہوتا ہے ۔ ہم جھوٹ تو بول نہیں سکتے کہ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن کیا خواتین اس کی شکایت کرتی ہیں؟ آج بھی گھریلو تشدد ایکٹ کے تحت وہ شکایت کر سکتی ہیں۔ لیکن، نہیں کرتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper