اردو | हिन्दी | English
220 Views
Politics

اشوک چودھری نے دی رمضان کی مبارکباد

Ashok-Choudhary
Written by Taasir Newspaper

ُُپٹنہ 07 جون (طارق حسن) بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اشوک چودھری وزیر تعلیم و آئی ٹی نے ملک اور ریاست کے باشندوں خاص کر مسلم بھائی بہنوں کو آج سے شروع ہوئے ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا ہے کہ یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا ہے پورے مہینہ مسلم بھائی بہن روزے رکھتے ہیں اور خدا کی عبادت کرتے ہیں ملک اور ریاست میں امن و سکون بنارہے اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور ریاست میں تیزی کے ساتھ ترقی ہو اس کی بھی دعائیں کرتے ہیں۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد دنیا کے دیگر مسلم ممالک میں بھی یہ مہینہ امن شانتی اور بھائی چارہ کا ماحول بنا رہے آپسی اتفاق و اتحاد اور اعتماد کا رشتہ اور مضبوط ہو اس کی اللہ سے نیک تمنا کرتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper