اردو | हिन्दी | English
97 Views
Politics

الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشارے پر کام کررہا ہے:ممتا بنرجی

Mamta-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشارے پر کام کررہا ہے:ممتا بنرجی
کولکا تہ، 17؍اپریل (آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر سی بی آئی اور ای ڈی کو ترنمول کانگریس کے پیچھے لگانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا، کیونکہ وہ ان کے خلاف بولتی ہیں۔ممتا نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سینٹرل کولکاتہ کے ستیہ نارائن پارک میں منعقد پارٹی کی ایک ریلی میں کہاکہ مودی، بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم بھی اگر ہاتھ ملا لیں پھر بھی میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں ۔آپ چاہیں توسی بی آئی اورای ڈی کو ہمارے پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ہر دن آپ لوگ ہماری توہین کر رہے ہیں۔میں اسے برداشت نہیں کروں گی، میں ایسے حملوں کا جواب دوں گی۔انہوں نے کہاکہ سی پی ایم، کانگریس، بی جے پی، مودی جی کے ساتھ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (باقی صفحہ 7 پر) وہ ہمیں تشدد
کا نشانہ بنارہے ہیں۔میں دہلی سے نہیں ڈرتی، میں کانگریس سے نہیں ڈرتی، مجھے سی پی ایم سے ڈر نہیں لگتا، میں مودی جی سے خوفزدہ نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں اقتدارمیں ہوگی، لیکن اس سے انہیں کسی کی توہین کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کا حق نہیں مل جاتا۔ممتا نے کہاکہ بی جے پی ہو سکتاہے کہ اقتدار میں آ گئے ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پوری زندگی اقتدار میں رہیں گے۔جو بھی آپ لوگوں سے اتفاق نہیں رکھتا ہے آپ ان کے پیچھے سی بی آئی، انکم ٹیکس اور ای ڈی کو لگا رہے ہیں۔انکم ٹیکس کے پریشان کرنے کی وجہ سے 70ہزار سے زیادہ صنعتکار ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper