اردو | हिन्दी | English
133 Views
Politics

الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بر وقت دیں گی ممتا بنرجی

Mamta-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

کلکتہ،20اپریل(یو این آئی) آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی متعینہ وقت پر دیں گی۔ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اور ترنمول ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس ہریش چٹرجی اسٹریٹ کے پتہ پر پہنچ گیا ہے۔اس نوٹس کا جواب معینہ وقت پر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے چیف سیکریٹری کے جواب کو رد کرتے ہوئے از سر نو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22اپریل تک نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی تھی۔اوبرائن نے کہا کہ نوٹس کا جواب دینے کیلئے یہ کافی وقت ہے۔ خیال رہے کہ کل الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے شوکاؤز نوٹس کے جواب کو مستردکرتے ہوئے 22اپریل تک ذاتی طور پر ازسر نو جواب دینے کی ہدایت دی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper