اردو | हिन्दी | English
286 Views
Politics

امبالا میں 21کروڑ کی لاگت سے بنی منڈی کا افتتاح

khattar
Written by Tariq Hasan

امبالا12 اکتوبر (ایجنسی): ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بدھ کے روز امبالا چھاؤنی میں 34 ایکڑ میں بنی سبزی، چارا اور اناج منڈی کا افتتاح کیا۔ 21 کروڑ کی لاگت سے بنی اس منڈی کو تمام تر سہولیات سے لیس کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ منوہر لال نے منڈی کے افتتاح کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ریاست کے سبھی ضلعوں سے ، جہاں منڈی بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ہے انہیں باہر نکالنے کے مہم حکومت نے شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو منڈیاں رہ گئی ہیں انہیں بھی جلد باہر نکال دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کسانوں، آڑھتیوں اور ملرس حکومت کیلئے ایک جیسے ہیں کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ پنجاب کے کپور تھلا میں سیچے وال پروجیکٹ کو دیکھ کر لوٹتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں جو صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اس کے تحت نئے نئے تجربے کئی صوبوں میں کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیچے وال ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی اچھا ماڈل ہے اس ماڈل کو سرسوتی ندی کے پانی کے بہاؤ کو تیز کرنے میں استعمال کیا جائیگا۔

About the author

Tariq Hasan