اردو | हिन्दी | English
137 Views
Politics

امبیڈکر کو ان کی جائے پیدائش پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

modi-1
Written by Taasir Newspaper

مہو14اپریل(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125ویں جینتی کے موقع پر یہاں کالی پلٹن علاقے میں واقع ان کی جائے پیدائش پر تعمیر امبیڈکر یادگار میں دلت لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر امبیڈکر کی یاد میں ان کی جائے پیدائش پر سال 2008میں بنے خوبصورت یادگار پر آنے والے نریندر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔مہو چھاؤنی قصبے میں 14اپریل 1891کو ڈاکٹر امبیڈکر کی پیدائش ہوئی تھی۔ریاستی حکومت نے ان کی یاد میں یہاں کالی پلٹن علاقے میں واقع ان کے جائے پیدائش مقام پر ایک خوبصورت یادگاری بنوایا۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سماجی سائنس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر ایس کریل نے بتایا کہ مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو آئے۔امبیڈکر یادگار میں وزیر اعظم مودی نے تقریبا 15منٹ کا وقت گزارا اور ڈاکٹر امبیڈکر سے منسلک اشیاء کا جائزہ لیا۔اس دوران ان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور امبیڈکر یادگار کے دیگر افسران تھے۔

About the author

Taasir Newspaper