اردو | हिन्दी | English
287 Views
Business

امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی

amerika
Written by Taasir Newspaper

نیویارک: امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔ ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 1356.41 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی گولڈ 0.3 فیصد کمی کے بعد 1358.10 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔ برطانیہ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی جو 1335.68 ڈالر فی اونس پر رہا۔ سپاٹ گوڈ 1359.58 ڈالر فی اونس رہا جبکہ امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 10 سینٹ کمی کے بعد 1362.00 ڈالر فی اونس رہے۔ نیو یارک مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ جو کہ برطانوی ووٹ کے بعد 100 ڈالر فی اونس بڑھ چکا ہے گزشتہ روز 0.1 فیصد کمی کے بعد 1358.87 ڈالر فی اونس رہا۔ یو ایس گولڈ فیوچر کے اگست کیلئے سودے 0.3 فیصد کم ہو کر 1358.40 ڈالر فی اونس رہے۔

About the author

Taasir Newspaper