اردو | हिन्दी | English
125 Views
Around the World

امریکہ کی جانب سے شامی ایئرفورس کا طیارہ مار گرانے پر روس برہم

20syria-master768
Written by Taasir Newspaper

ماسکو: روس کے اعلیٰ سفارتی حکام نے امریکا کی جانب سے شامی ایئر فورس کے جنگی طیارے کو گرائے جانے کی مذمت کی ہے۔ امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی جنگی طیارے ایف۔18 نے اتوار کے روز شامی فورسز کے جنگی طیارے ایس یو۔22 کو مار گرایا ہے، اس شامی طیارے نے امریکی اتحادی فورسز سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے قریب بم گرائے تھے، یہ اتحاد داعش کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ روس شام کے صدر بشار السد کا اتحادی ہے اور 2015 سے شامی فورسز کو فضائی مدد فراہم کر رہا ہے۔ روسی کے نائب وزیر خارجہ سرگئی نے کہا ہے کہ طیارے کو گرایا جانا اس بات سے ماخوذ ہے کہ ’ان دہشت گردوں کی مدد کرنا جن کے خلاف امریکا لڑ رہا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کیا ہے، اگر یہ جارحیت کا اقدام نہیں ہے؟‘۔

About the author

Taasir Newspaper