اردو | हिन्दी | English
168 Views
Deen

امن کانفرنس سے پوری دنیا میں امن و امان کا پیغام گیا ہے:امام کعبہ

taasir-4-4-16-1
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 3اپریل (طارق حسن) :ہندوستان تاریخی ملک ہے۔ یہاں کے لوگ دنیا میں امن و امان، چین امن قائم کرنے میں لگے ہیں۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس لئے یہاں امن کانفرنس سے جو پیغام گیا ہے، اس سے پوری دنیا میں انسانیت کو مضبوطی ملے گی۔مذکورہ باتیں آج پٹنہ سے رخصت ہونے سے قبل مکہ مکرمہ کے امام شیخ صالح آل طالب نے اپنے الوداعی پیغام میں کہیں۔ انہوں کہا کہ پہلی بار صوبہ بہار اور ہندوستان کی سرزمین پر آیا، یہاں کے لوگوں کا اتنا شاندار سلوک دل کو چھو گیا۔ پٹنہ میں ہوئے امن کانفرنس سے پوری دنیا میں امن و امان اور انسانیت کا پیغام گیا ہے۔ اس کا اہتمام کرنے والا توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ اس کے لئے مبارک باد کا مستحق ہے۔ بہار کے لوگوں، میزبانوں، وزیر اعلیٰ، حکومت وانتظامیہ، پولیس افسران کے تئیں اتنی بہترین میزبانی کے لئے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بہار اور بھارت میں امن امان قائم رہنے اور ترقی کے لئے دعا کی۔ امام شیخ صالح آل طالب نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور سعودی عرب کے تاریخی قریبی تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہوں گے۔ واضح ہوکہ مکہ مکرمہ کے امام شیخ صالح آل طالب آج صبح دس بجے پٹنہ سے رخصت ہو گئے۔ امام حرم کی رخصتی کے موقع پر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر مطیع الرحمن نے انہیں تحائف پیش کئے۔ مطیع الرحمن نے کہا کہ امام حرم کی پٹنہ آمد سے امن و امان کا کاررواں آگے بڑھا۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور مضبوط ہوئے۔ پٹنہ میں امن کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور امام کعبہ کے یہاں آنے کے لئے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امام کعبہ یہاں تشریف لائے، پٹنہ میں قدم رکھے اس کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کی دعوت پر پٹنہ میں امن کانفرنس میں شریک ہونے کے لئے امام حرم کو یہاں بھیجنا قبول کیا۔ (باقی صفحہ 7 پر)
ان کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کے اسلامی امور محکمہ کے وزیر نے اس کے لیے کافی کوشش کی اس کے لئے ان کو تہہ دل سے شکریہ! ہندوستان کی حکومت کاویزا سے متعلق امور اور سفر کے لئے ضروری انتظامات کے لئے شکریہ! اس پروگرام کے لئے سرپرست کا کردار ادا کرنے اور پل پل کی خبر رکھنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا دل سے شکریہ! راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری، اقلیتی بہبود کے وزیر عبد الغفور، تمام محکمہ کے چیف سکریٹری، داخلہ سیکریٹری، ڈی جی پی، اے ڈی جی، پٹنہ کے کمشنر، ڈی ایم، ایس ایس پی اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں اور افسروں، پٹنہ کے میئر افضل امام، سابق نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی کا شکریہ! اس تقریب میں تعاون کرنے والے تمام تنظیموں امارت شرعیہ ، جمعیت اہل علمائے ہند، جماعت اسلامی ہند، امارت اہل حدیث، عیدین کمیٹی، رابطہ کمیٹی، ہندو مسلمان سب کے تعاون سے یہ بہترین انعقاد ممکن ہوا سب کو شکریہ! اس موقعہ پر امارت شرعیہ کے ناظم مولانا انیس الرحمن قاسمی، ریاستی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر منت رحمانی وغیرہ بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Leave a Comment