اردو | हिन्दी | English
340 Views
Entertainment

امیتابھ بچن صدی کے اسٹار قرار

Amitabh-Bachchan-01
Written by Tariq Hasan

ممبئی،28مارچ(پی ایس آئی) سال کے آغاز پر ہمیشہ ایوارڈز کی تقریبات کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔اسی سلسلے میں ایچ ٹی موسٹ اسٹائلش ایوارڈز 2017 کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ورن دھون،دیپیکا پاڈوکون، رانی مکھرجی، پری نیتی چوپڑا،امیتابھ بچن،نیتو کپور،کاجول، اجے دیوگن اور دیگر متعدد بولی وڈ اسٹارز نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔سورج پنچولی کا فریش فیس آف دی ائیرمیل، دیشا پٹنی کو فریش فیس آف دی ایئر فی میل، دیپکا پاڈوکون کو موسٹ اسٹائلش گلوبل آئیکون، بریک تھرو پرفارمر آف دی ایئر میل نواز الدین صدیقی،بریک تھرو آف دی ایئر فی میل تپسی پنو قرار پائیں۔ یوتھ آئیکون کا ایوارڈ میل ایوشمان کھرانہ اور فی میل پری نیتی چوپڑا کو دیا گیا۔سال کے سب سے مقبول اداکار ورن دھون رہے، شاہد کپور سال کے سب سے اسٹائلش اداکار، موسٹ اسٹائلش سپر اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ اجے دیو گن کے حصے میں آیا۔ ایچ ٹی موسٹ اسٹائلش ریڈرز چائس ایوارڈ میل سدھارتھ ملہوترہ اور فی میل شردھا کپور حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ صدی کے اسٹار کا ایوارڈ امیتابھ بچن کو دیا گیا۔ رشی کپور اور نیتو کپور کوایچ ٹی موسٹ اسٹائلش ٹائم لیس جوڑا قرار دیا گیا۔

About the author

Tariq Hasan