اردو | हिन्दी | English
237 Views
Entertainment

امیتابھ بچن نے کینسر میں مبتلا لڑکی کی خواہش پوری کردی

Amitabh-Bachchan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔22مئی(یو این این) امیتابھ بچن جتنے بڑے فنکارہیں اتنے ہی بڑے دل کے بھی مالک ہیں۔ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں۔حال ہی میں میگا اسٹار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ یہ لڑکی ہردیکا کینسر کی مریضہ ہے اور اس نے اپنی سالگرہ اس بار میرے ساتھ منانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ میں اس بچی کی یہ معصومانہ خواہش رد نہیں کرسکا اور ہردیکا کی سالگرہ والے دن اس کے ساتھ مل کرکیک کاٹا۔ہردیکا اس موقع پر بہت خوش تھی اور اسے مسکراتا دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہوگیا۔

About the author

Taasir Newspaper