اردو | हिन्दी | English
214 Views
Entertainment

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’پنک‘کا موشن لوگو جاری

aamitabh bachchan
Written by Tariq Hasan

ممبئی،9 اگست(پی ایس آئی)بولی وڈ کی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنے مداحوں کو وکیل کے روپ میں نظر آئیں گے۔جی ہاں، امیتابھ بچن کی نئی بالی وڈ فلم ’پنک‘کا موشن لوگو جاری کردیا گیا ہے جس میں دو ہاتھوں کو دستاویزات تھامے دکھایا گیا ہے۔ انیرودھا رائے چودھری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’پنک‘میں امیتابھ بچن ایک وکیل کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنو، انگد بیدی، کرتی کلہاری اور انڈریا تاریانگ شامل ہیں۔ رشمی شرما اور شوجت سرکرکی پروڈیوس کردہ بولی وڈ فلم ’پنک‘رواں سال سولہ ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

About the author

Tariq Hasan