اردو | हिन्दी | English
187 Views
Entertainment

انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے مومی مجسمے جدا ہوگئے

anjilina
Written by Tariq Hasan

لندن،۲۲،ستمبر(پی ایس آئی)ہالی وڈ کی خوبصورت جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ لیکن، مداحوں کو یہ خبر اور بھی چونکا دے گی کہ لندن کے مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے مومی مجسموں بھی ایک دوسرے سے جدا ہوگئے ہیں۔مادام تساؤ کے مطابق انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی مقبول جوڑی کو مادام تساؤ میں باضابطہ طور پر الگ کردیا گیا ہے۔انجیلنا جولی کے وکیل رابرٹ آفر نے منگل کو بتایا تھا کہ انجیلینا جولی نے شادی کی تنسیخ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی کی ہے جبکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت کی خاطر کیا گیا ہے۔مادام تساؤ نے بدھ کے روز ٹویٹ میں کہا کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کی خبر کے بعد ان کے مجسموں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا ہے۔مادام تساؤ نے اس ٹویٹ کیساتھ ایک تصویر بھی شامل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘برنجیلنا’ کہی جانے والی جوڑی ٹوٹ گئی ہے اور انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے مجسمے اب ایک ساتھ نہیں رہے ہیں۔مادام تساؤ کے ترجمان نے کہا کہ ”ہم نے انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق کی خبر پر اپنا فوری رد عمل ظاہر کیا ہے اور ان کی علحیدگی کو مادام تساؤ میں دیکھایا ہے”۔اس سے پہلے برنجیلینا جوڑی کے مجسموں کو شانہ بشانہ کھڑا کیا گیا تھا جنھیں اب ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر رکھا دیا گیا ہے۔دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بریڈ پٹ کے مجسمے نے ساتھی اداکار مورگن فری مین نے سنگت اختیار کر لی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan