اردو | हिन्दी | English
244 Views
Entertainment

انوشکا بھی سنجے دت کی فلم کا حصہ

6
Written by Tariq Hasan

ممبئی،22جنوری(پی ایس آئی)انوشکا شرما کا شمار ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم نگری میں انتہائی تیزی سے کامیابی کے زینے چڑھ رہی ہیں، جس کا اندازہ اس سے لگایا جارہا ہے کہ اب وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہدایتکارراج کمارہیرانی کے ساتھ فلم “پی کے” میں توخود کو بہترین اداکارہ ثابت کرچکی ہیں اوراب وہ ایک بارپھرہدایتکارکے ساتھ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کو ہدایتکارنے فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے کی آفر کی جوانہوں نے فوری طور پرقبول کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اوراس میں اپنا کردارمختصر ہونے کے باوجود بہت پسند آیا ہے، فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ فلم میں سنجو بابا کا کردار رنبیرکپورادا کرتے نظرآئیں گےاور ان کے مدمقابل سونم کپور مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

About the author

Tariq Hasan