اردو | हिन्दी | English
479 Views
Entertainment

انوشکا شرمانے 29 ویں سالگرہ منائی

75c9afea32c48d4aa5bd5a0444da8492
Written by Tariq Hasan

ممبئی ،3مئی(پی ایس آئی) بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی دوست انوشکا شرما نے1مئی کو اپنی 29ویں سالگرہ منا ئی ۔میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما 29برس کی ہو گئی ہیں اور آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں جس پر انکے مداحوں ، دوست احباب اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انکے دوست اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 5نومبر کو 29سال کے ہوں گے۔ریاست اتر پردیش کے علاقے ایودھیا میں یکم مئی 1988ئکو پیدا ہونے والی انوشکا شرمانے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کنگ خان کے ساتھ2008 ءمیں فلم “رب نے بنا دی جوڑی“ میں ڈبیو کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھااور اب تک انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دے چکی ہیں۔اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما2006ءمیں ریلیز ہونی والی سنجے دت کی فلم ”لگے رہے منا بھائی “ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھی۔انہوں نے عامر خان اور سلمان خان کیساتھ بھی فلمیں کیں۔انکے دوست ویرات کوہلی کی تاریخ پیدائش بھی 1988ءکی ہے جو 5نومبر کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔

About the author

Tariq Hasan