اردو | हिन्दी | English
192 Views
Entertainment

انوشکا شرما کی دونئی ویڈیوز ویب سائٹ پر اپ لوڈکردی گئیں

anushka
Written by Tariq Hasan

ایمسٹر ڈیم۔یکم اکتوبر(یو این این)بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج کل ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھ رہی ہیں جہاں ان کی نئی آنے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے ٹریلرکے بعد ان کی دھوم مچی ہوئی ہے جب کہ اب وہ ایمسٹرڈیم میں ایک اورنئی آنے والی فلم ‘‘دی کنگ’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی 2 ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن سے ان کے مداح خاصے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ ان کی ڈانس اورگلوکاری کی دونوں ویڈیوزسوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوچکی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan