اردو | हिन्दी | English
107 Views
Entertainment

اپنی ناکامیوں اور کامیابیوں کی خود ذمہ دار ہوں : سونم کپور

SONAM
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،23 جولائی(پی ایس آئی)اداکارہ سونم کپور کہتی ہیں کہ جب وہ اٹھارہ سال کی ہوئیں تو ان کے والد انیل کپور نے ان سے دوری اختیار کر لی اورانہیں مجبور کیا کہ وہ اپنی زندگی کے ذاتی اور پیشہ ورانہ فیصلے خود کر سکیں۔سونم کپور نے مزید کہا کہ شو بز کے سفر میں مجھے ہونے والی ہر ناکامی اور ملنے والی ہر کامیابی میری اپنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب میں اٹھارہ سال کی تھی تو میرے والد نے مجھ سے دوری اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ تم بڑی ہونا چاہتی ہو، بڑی ہوجاؤ۔خوبرو اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے ذمہ داری لینی تھی اور میں نے لی، اور یہ میری زندگی بہترین چیز تھی جو کسی نے میرے لیے کی تھی۔ میرے والد نے کہا کہ وہ میرے لییکوئی فیصلہ نہیں لینا چاہتے، وہ مجھے یہ بتا سکتے ہیں کیا صحیح ہے کیا غلط ہے لیکن آخر میں فیصلہ مجھے ہی کرنا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper