اردو | हिन्दी | English
215 Views
Indian

اڑی حملہ کے شہیدوں کو شایان شان خراج عقیدت

uri
Written by Tariq Hasan

سری نگر ، 19 ستمبر (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں اتوار کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر فدائین حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو آج زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور فوج و پولیس کے سینئر افسران نے یہاں بادامی باغ علاقہ میں واقع 15 ویں کور کے ہیڈکوارٹر میں ہلاک شدہ فوجیوں کو زبردست خراج پیش کیا۔محترمہ مفتی کے علاوہ چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا اور ریاستی پولیس سربراہ کے راجندرا کمار اور دیگر فوجی و پولیس افسران نے ہلاک شدہ فوجیوں کے جسد خاکی پرگلہائے عقیدت پیش کئے ۔محترمہ مفتی نے فوجی چھاونی میں واقع 92 آرمی بیس اسپتال جاکر وہاں زیر علاج فوجیوں کی عیادت بھی کی۔وزیر دفاع منوہر پاریکر اور فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے بھی کل اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔فدائین حملے میں ہلاک ہونے والے سب سے زیادہ 4 فوجیوں کا تعلق اترپردیش سے ہے ۔ بہار اور مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی تعداد تین، تین ہے ۔اوڑی میں اتوار کو بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر اب تک کے سب سے بڑے فدائین حملے میں 20 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ قریب 2 درجن دیگر زخمی ہوگئے ۔ جوابی کاروائی میں سبھی چار فدائین حملہ آور جو غالباً غیر ملکی ہیں، مارے گئے ۔

About the author

Tariq Hasan