اردو | हिन्दी | English
185 Views
Entertainment

اکشے کو لے کر فلم بنائیں گے آ ر بالکی

r-balkhi
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 14 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز آربالکي ،اداکار اکشے کمار کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔آربالکي لیک سے ہٹ کر فلمیں بنانے کے لئے جانے جاتے ہیں ۔”چینی کم”،”پا” اور ”شمیتابھ’ جیسی فلموں کے ذریعہ رٹین سے ہٹ کر موضوعات کو پردے پر دکھایا ہے ۔آربالکي نے اس سال ارجن کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ ”کی اینڈ کا” بنائی ہے ۔اب خبرہے کہ بالکي نے اپنی اگلی فلم کے لیے اکشے کو سائن کر لیا ہے ۔اکشے کی اس سال ”ایئرلفٹ” اور ”رستم” جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن کے ذریعہ اکشے کو اپنی اداکاری کے سنجیدہ رخ کو دکھانے کا موقع ملا۔انہوں نے حال ہی میں سبھاش کپور کی فلم ”جولی ایل ایل بی 2” کا آخری شیڈول مکمل کیا ہے ۔اس کے بعد وہ ”ٹوائلیٹ۔ ایک پریم کتھا”اور ”کریک” میں مصروف ہو جائیں گے ۔اکشے اپنے کریئر کے ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جہاں انہیں کمرشیل کامیابی کے ساتھ بامعنی فلمیں کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے ۔ اسی ترتیب میں اکشے اب فلم ساز آربالکي کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

About the author

Tariq Hasan