اردو | हिन्दी | English
92 Views
Politics

ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی طلبا کو اسکالر شپ جلد : راوت

HARISH RAWAT
Written by Tariq Hasan

دہرادون22 اگست (ایجنسی): اسکالر شپ کے انتظار میں پریشان ریاست کے ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی طلبا کیلئے اچھی خبر ہے۔ جلد ہی سبھی کو اسکالر شپ ملنی شروع ہوجائے گی۔ سی ایم ہریش راوت نے طلبا کو اسکالر شپ دینے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ ہریش راوت کی ہدایت پر اسکالر شپ دینے کے قریب 70 کروڑ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسکالر شپ کی رقم جلد از جلد ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے طلبا کو ملنے لگے گی۔ اس کے ساتھ ہی گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کیلئے بھی ریاستی حکومت کی طرف سے لگ بھگ 70 کروڑ کی رقم کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ انہیں بھی جلد بقایہ رقم مل جائے گی۔ واضح ہوکہ مرکز نے اسکالر شپ کا فنڈ نہیں ملنے سے طلبا کو پریشانی ہورہی تھی۔ اسے دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کی طرف سے ریاستی سطح پر ہی فنڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan