اردو | हिन्दी | English
283 Views
Entertainment

ایشوریہ کئی برس گزرنے کے بعد بھی دبنگ خان کے دل سے نہ نکل سکیں

aishwariya
Written by Tariq Hasan

ممبئی،4 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جب کسی کی تعریف کرنے پر آتے ہیں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں پھر اگربات ہو اپنی ہی سابق گہری دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے جہاں اداکارہ کی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کے ٹریلر میں سلمان خان ان کی خوبصورتی کے ایک بار پھر دیوانے ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جب کہ فلم کے ٹریلرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے۔بالی ووڈ انڈسٹڑی میں باکس آفس پرہٹ فلمیں دینے والے اداکارسلمان خان بھی اس فلم میں اپنی سابق دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی سے اپنی نظریں نہیں چرا پائے اوران کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخ تک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہدایتکارکرن جوہراپنی فلم ‘‘اے دل مشکل’’ رواں برس دیوالی کو موقع پرریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا انڈسٹری میں فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث بہت انتظارکیا جارہا ہے۔

About the author

Tariq Hasan