اردو | हिन्दी | English
151 Views
Politics

بابو لال مرانڈی نے نتیش کو پی ایم امیدوار بتایا

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper
پٹنہ 23 مئی (اسٹاف رپورٹر): بہار کے وزیر اعلیٰ وجنتا دل یو کے قومی سربراہ نتیش کمار سوموار کو رانچی میں جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے قومی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی کو ایک بار پھربلامقابلہ پارٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔ اس اجلاس میں جنتا دل یو اور جے وی ایم کے انضمام کے اعلان کا انتظار تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ البتہ بابو لال مرانڈی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کواپناپی ایم امیدوار بتایا۔ اپنے صدر منتخب کئے جانے پر انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کو گھر گھر پہنچانا ہے اور سب کے مشورہ سے پارٹی کے آئین کو بھی بدلنا ہے۔ بابو لال مرانڈی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی رگھوور حکومت عوامی مفاد میں کام نہیں کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper