اردو | हिन्दी | English
166 Views
Entertainment

باپ کا کردار مشکل ترین کردار ہے،عرفان خان

Irrfan-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،23 مئی(پی ایس آئی)بالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کا کہنا ہے انھوں نے اپنے بچوں کو آزادی دی ہے کہ جو وہ چاہے کریں،لیکن اداکار کے مطابق باپ کا کردار ان کی زندگی کاسب سے مشکل کردار ہے۔عرفان خان کے بیٹے ایان نے ان کے والد کی فلم مداری کے ٹریلر لانچ کے لیے میڈیا کو خود خط لکھ کر مدعو کیا،اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ آج کے دور کے بچے یا تو جسٹن بیبر جیسے پاپ اسٹار بننا چاہتے ہیں یا فٹ بالر بننا چاہتے ہیں،بین الاقوامی موسیقی سنتے ہیں،والدین کے لیے بچوں کو سمجھنا اور انھیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے۔عرفان خان نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم مداری میں بھارت کے سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کرپشن کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper