اردو | हिन्दी | English
301 Views
Politics

بدعنوانی اور بلیک منی کے خلاف جنگ جاری رہے گی : مودی

The Prime Minister, Shri Narendra Modi at the function to inaugurate various projects, at Sahibganj, Jharkhand on April 06, 2017.
	The Governor of Jharkhand, Smt. Draupadi Murmu, the Union Minister for Road Transport & Highways and Shipping, Shri Nitin Gadkari and the Chief Minister of Jharkhand, Shri Raghubar Das are also seen.
Written by Tariq Hasan

صاحب گنج، 06 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کو ان کا پیسہ واپس کرناپڑے گا۔مسٹر مودی نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا ندی پر چار لین کی پل کا سنگ بنیاد، 311 کلومیٹر طویل گووندپور۔جامتاڑا۔دمکا۔صاحب گنج شاہراہ کا افتتاح، صاحب گنج میں گنگا ندی پر بندرگاہ کا سنگ بنیاد، صاحب گنج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں 90 کلو واٹ اور صدر اسپتال صاحب گنج میں 70 کلو واٹ کی شمسی توانائی یونٹ کے افتتاح سمیت دیگر پروگراموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، “کرپشن اور بلیک منی کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی اور جنہوں نے غریبوں کو لوٹا ہے انہیں ان کا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے ایک کے بعد ایک قدم اٹھاتا رہوں گا۔ ” وزیراعظم نے کہا کہ صاحب گنج کی سرزمین پر ایک ساتھ سو ترقیاتی اسکیموں کی سنگ بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔ سنتھال پرگنہ کے اس علاقے میں اتنی بڑی ترقیاتی اسکیموں کی ایک ساتھ شروعات شاید آزادی کے بعد کسی ایک پروگرام میں سب سے زیادہ ہوگا، ایسا میرا یقین ہے ۔ مسٹر مودی نے ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا، “پورے سنتھال علاقے میں لوگوں کی فلاح کرنی ہے ۔ مسائل حل کرنے ہیں۔ غریب سے غریب ،پسماندہ بھائی بہنوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے ترقی۔ جتنی تیزی سے سنتھال علاقے کی ترقی ہوگی اتنی شدت سے ہم لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ “انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ اور بہار کے درمیان گنگا ندی پر تعمیر ہونے والے اس پل سے دو ریاستوں کے دل آپس میں جڑیں گے ۔ یہ پل نہ صرف دو ریاستوں کو جوڑے گا بلکہ ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ اس پل کی بدولت جھارکھنڈ مشرقی ہندوستان کے ساتھ براہ راست منسلک جائے گا۔

About the author

Tariq Hasan