اردو | हिन्दी | English
299 Views
Politics

برسا منڈا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : راجناتھ

rajanath
Written by Tariq Hasan

کھونٹی، 13 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ بھگوان برسا منڈا کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مسٹر سنگھ نے جھارکھنڈ کے ضلع کھونٹی کے برسا منڈا کے گاؤں الیہاتو میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہاکہ ‘بھارت ماں کو اپنے بیٹوں پر یقین ہے اور 70 ویں یوم آزادی پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کی ترقی کریں گے اور یہاں کی غریبی دور کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ کوئی الزام نہیں لگانا چاہتے ۔ ملک کے تمام وزرائے اعظم نے ملک کیلئے کچھ نہ کچھ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے اتنے برسوں کے بعد ملک سے غریبی کا مسئلہ حل ہوجانا چاہئے تھا لیکن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کیلئے جینا ہی اصل زندگی ہے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بیرون ملک میں ہندوستان کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے اور اب سب مل کر ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت قربانیوں کو بھُلا نہیں سکتی ہے ۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلی رگھوور داس نے اس موقع پر کہا کہ ریاست میں برسا منڈا، سدھو کانھو، شیخ بھکاری سمیت جھارکھنڈ کے تمام شہیدوں کی یادگار بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کیلئے ہر طرح کی تجاویز کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سے قبل مسٹر سنگھ جھارکھنڈ کے ایک روزہ دورے پر خصوصی طیارے سے دہلی سے برسا منڈا ہوائی اڈہ رانچی آئے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے کھونٹی پہنچے ۔

About the author

Tariq Hasan