اردو | हिन्दी | English
112 Views
Entertainment

برطانوی گلوکارمارٹن نے کترینہ کیف کو کترینہ کیف کپور کہہ دیا

kaitrina
Written by Tariq Hasan

نیویارک،۲۸،ستمبر(پی ایس آئی) برطانوی راک بینڈ کے گلوکار اور پیانو نواز کرس مارٹن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کترینہ کیف کو غیر ارادی طور پر کترینہ کیف کپور کہہ دیا۔نیویارک میں ہونے والے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں ہفتہ کی شام بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے 19نومبر کیلئے بھارتی ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان مارٹن کے ہمراہ کیا۔کولڈ پلے کے ایک مداح کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری کی گئی ویڈیو میں مارٹن نے اسٹیج پر آکر جب ایونٹ میں شرکت کرنے والی سیلیبرٹیز کا اعلان کیا اور نادانستگی میں کترینہ کیف کے نام کے ساتھ کپور کا اضافہ کردیا،کولڈ پلے بھارت میں کنسرٹ کرے گا اور بینڈ کے مداح جوق در جوق ٹکٹ لے رہے ہیں،ابتدائی خبروں کے مطابق 25 ہزار تکمیں ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں،تاہم بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ 5ہزار کا ٹکٹ فروخت کیا گیا ہے،پہلے فیز میں چند گھنٹوں میں ہی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے اور ٹکٹ کی قیمت 7ہزار5سو تک پہنچ گئی۔دریں اثناء گلوبل سٹیزنز نے چند آن لائن سرگرمیاں بھی متعارف کروئی ہیں جن سے کنسرٹ کے مفت ٹکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بھارت میں وزکرافٹ انٹرنیشنل نے شو پرڈیوس کیا ہے جس میں ہپ ہاپ لیجنڈ جے زی پرفارم کریں گے اور بولی وڈ اسٹارز عامر خان، رنویر سنگھ، کترینیکیف، فرحان اختر، کرینہ کپور خان، ارجن کپور ،شردھا کپور موسیقی کے استاد اے آر رحمان، موسیقار شنکر احسان لوئے اور گلوکار ارجیت سنگھ اور مونالی ٹھکر کے ساتھ شرکت کرینگے۔

About the author

Tariq Hasan