اردو | हिन्दी | English
320 Views
Politics

بنگال میں اپوزیشن رہنما الزام تراشی کی سیاست کررہے ہیں :ممتا

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

کلکتہ 18جون(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں پر بہتان تراشی کی سیاست کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بہتان تراشی کی سیاست کررہی ہے یہ شرمناک بات ہے ۔کلکتہ شہر کے نتیاجی انڈور اسٹڈیم میں پارٹی ورکروں اور لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے بایاں محاذ نے بنگال کو 34سال تک برباد کیا ، ریاست کے مستقبل کو تاریک کردیا ۔ہم لوگوں کی ترقی کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔مگر اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کو شرمندہ کررہے ہیں ۔ہم ان سے سیاسی طور پر مقابلہ کررہے ہیں ۔مگر اپوزیشن لیڈر ترنمول کانگریس کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کے بجائے الزام تراشی کررہے ہیں ،کانگریس، سی پی ایم اور بی جے پی کے درمیان خفیہ طور پر معاہدہ ہے ۔ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہا کہ بی جے پی مرکز میں برسراقتدار ہے ، الیکشن سے قبل انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ بنگال بہت کچھ کریں گے ، چائے باغات کو بہتر کریں گے مگر اب ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔بی جے پی ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف تقریر کرتی ہے مگر اس پر عمل نہیں کرپاتی ہے ۔یہ لوگ میک انڈیا کی بات کرتے ہیں مگر ملک کو فروخت کررہے ہیں ۔ریاستی حکومت محنت کررہی ہے مگر ان تمام کاموں کا سہرا مرکزی حکومت اپنے سر لے لیتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بی جے پی کے ان پروپیگنڈوں کوجواب دیں گے اور حقیقت عوام کے سامنے لائیں گے ۔.وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسٹنگ آپریشن کے نام پر بلیک میلنگ کی جارہی ہے ‘ہم اس اسٹنگ آپریشن کی سچائی جاننا چاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس کے پیچھے کی سازش کا پتہ چلے ۔ہم نے جانچ کی ہدایت دی ہے ۔ہم کانگریس، بی جے پی اور سی پی ایم کے آمدنی کی جانچ کرانا چاہتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاست کے خرچ پر الیکشن چاہتی ہیں اور انتخابی اصلاحات کے حق میں ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ماں ماٹی مانش کو اپنی اس عظیم کا سہراباندھتے ہیں ۔ان کی حمایت کے بغیر اتنی بڑی جیت کا حصول ممکن نہیں تھا ۔

About the author

Taasir Newspaper