اردو | हिन्दी | English
306 Views
Politics

بنگال میں ممتا کی واپسی اور آسام میں کمل کھلنے کے آثار

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 16 مئی (سیدشمیم):ملک کی 5 ریاستوں مغربی بنگال، آسام، کیرل، تمل ناڈو اور پوڈوچیری میں اسمبلی انتخابات پورے ہوگئے اور اب سب کی نگاہیں آئندہ 19 مئی کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر ہے۔ اس بیچ مختلف ٹی وی چینلوں نے اکزٹ پول میں انتخابی نتائج کی قیاس آرائی کی ہے۔ اگر اکزٹ پول پر بھروسہ کیا جائے تو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی دوبارہ واپسی کی امید ہے۔ جبکہ آسام میں پہلی بار کمل کھلنے کے آثار ہیں۔ اکزٹ پول میں مغربی بنگال کی 294، تمل ناڈو کی 234، کیرل کی 140، آسام کی 126 اور پوڈوچیری کی 30 سیٹوں کے ممکنہ نتائج سامنے آگئے ہیں۔ اکسس مائی انڈیا کے اکزٹ پول کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو 233 سے 253 سیٹیں ملنے کے آثارہیں۔ بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد کو 51 سیٹیں ، بی جے پی کو ایک سے پانچ سیٹیں اور دیگر کو دو سے پانچ سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔ ٹائمس ناؤ اور سی ووٹر کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو 171، کانگریس کو 49، سی پی ایم اتحاد کو 79اور بی جے پی کو 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق آسام میں کانگریس کو 33، بی جے پی اتحاد کو 81، اے آئی یو ڈی ایف کو 10 اور دیگر کو 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ آسام میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدار میںآسکتی ہے۔ انڈیا ٹوڈے اور اکسس کے مطابق آسام میں بی جے پی اتحاد کا 79 سے 93 تک سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کانگریس کو 26 سے 33 سیٹیں کا امکان ہے۔ یوڈی ایف کو 6 سے 10 سیٹیں او ردیگر کو ایک سے چار سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔ ٹائمس ناؤ سی ووٹر کے مطابق آسام میں بی جے پی اتحاد کو 61، کانگریس کو 45 اور یوڈی ایف کو 22 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ تمل ناڈو میں جئے للتا کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے اکسس کے مطابق حکمراں ڈی ایم کے کو 124 سے 140 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ آل انڈیا انا ڈی ایم کے کو 89 سے 101 جبکہ بی جے پی کو تین سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔ کیرل میں انڈیا ٹوڈے اکسس اے پی ایم کے مطابق ایل ڈی ایف کو 88 سے 101، یوڈی ایف کو 38 سے 48، بی جے پی کو تین سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ٹائمس ناؤ سی ووٹر کے مطابق ایل ڈی ایف کو 74 سے 82، یو ڈی ایف کو 54 سے 62 اور این ڈی اے کو 4 سیٹیں ملنے کے آثار ہیں۔ پڈوچیری میں ٹائمس ناؤ سی ووٹر کے مطابق کانگریس 14، ڈی ایم کے ، اے آئی ڈی ایم کے 5 اور این آر کانگریس9 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper