اردو | हिन्दी | English
314 Views
Around the World

بوسنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

79e82afa51c96e556d70437ac12684bd2271bded
Written by Taasir Newspaper

سراجیوو: بوسنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوسنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کا حادثہ بوسنیا کے جنوبی علاقے موسٹر میں شام کو پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر فائٹرز اور پیرامیڈکس اہلکار فوری جائے حادثہ پہنچ گئے۔ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 5 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper