اردو | हिन्दी | English
399 Views
Health

بچوں کے پکوان

Donuts
Written by Taasir Newspaper

کریمہ کتلانہ
اجزاء: دودھ۔2/1کلو ، لیموں (چھلکے)۔ایک عدد ، دار چینی۔ایک انچ کا ٹکڑا ، کارن فلور۔ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ ، انڈے کی زردی۔4عدد ، آئسنگ شوگر۔2/1کپ ، کٹی ہوئی جائفل۔ایک چٹکی
ترکیب: ایک پین میں ایک انچ کا ٹکڑ ا دار چینی، 2/1کلو دودھ اور ایک عدد لیموں ک چھلکے ڈال کر ابال لیں۔اْبال آجائے تو اسے چھان کر لیموں کے چھلکے الگ کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔اب ایک مکسنگ باؤل میں 4عدد انڈے کی زردی، 2/1کپ آئسنگ شوگر مکس کرکے پھینٹ لیں۔ جب وہ فلٹی ہوجائے تو دودھ کے آمیزے میں شامل کرلیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ کارن فلور اور ایک چٹکی کٹی ہوئی جائفل مکس کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔پھر اسے اوون پروف سانچے میں ڈالیں اور پہلے سے گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر رنگ آنے تک بیک کرلیں۔کلر آجائے تو نکال کرٹھنڈا کرلیں اور سرو کرلیں۔
دونٹس
اجزاء: میدہ۔4کپ ، خمیر۔2کھانے کے چمچے ، چینی پسی ہوئی۔6کھانے کے چمچے ، مکھن۔4کھانے کے چمچے ، انڈا۔1عدد
ترکیب: سب سے پہلے میدے میں چینی ،مکھن یا آئل ،انڈا ڈال کر مکس کرنے کے بعد پانی سے گوندھ لیجئے۔پھر اسے 45منٹ کے لئے کور کر کے رکھ دیں۔ پھر روٹی بیل لیں۔اب دو نٹس کر لیں اور ڈیپ فرائی کریں۔ ٹوپنگ کے لئے، کوکنگ چوکلیٹ کو میلٹ کرکے ایک کپ اس میں ایک کھانے کا چمچہ کریم ڈالیں ڈو نٹس پر لگا کر مکس کریں۔
ایزی چاکلیٹ آئس کریم
اجزاء: سوئیٹنڈ کنڈینسڈ ملک۔ایک کین (14 اونس) ، چاکلیٹ سیرپ۔4/3 کپ ، گاڑھی کریم۔2 کپ ، جیلیٹن پاؤڈر۔1 کھانے کا چمچہ ، دودھ۔4/1کپ
ترکیب:9  انچ کے لوف پین میں ایلومینیئم فوائل لگا لیں۔ایک پین میں 4/1کپ دودھ پر ایک کھانے کا چمچہ جیلیٹن پاؤڈرچھڑک کر رکھ دیں۔ ایک بڑے باؤل میں ایک کین سوئیٹنڈ کنڈینسڈ ملک اور 4/3 کپ چاکلیٹ سیرپ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ دوسرے باؤل میں2 ک گاڑھی کریم اچھی طرح پھینٹیں اور چاکلیٹ والے آمیزے میں ملا دیں۔ جیلیٹن والے آمیزے کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور ٹھنڈا ہوجانے پر آئس کریم والے آمیزے میں ملائیں۔ تیار آمیزہ لوف پین میں ڈالیں اور سیٹ کرنے کے لئے 6 گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
پی نٹ بٹر اور چاکلیٹ کرو سینٹ سیند وچز
اجزاء: پی نٹ بٹر۔4تیبل سپون ، چاکلیٹ سپریڈ2۔ٹیبل سپون ، کریم۔ایک ٹیبل سپون ، کیلا۔2عدد ، کروسینٹ۔2عدد ، مکھن۔ایک ٹیبل سپون
ترکیب: کروسینٹ کو درمیان سے کاٹ لیں، لیکن الگ نہ کریں اور مکھن لگا کر سینک لیں۔ کیلے کاٹ لیں۔ پی نٹ بٹر ، چاکلیٹ سپریڈ اور کریم کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔اس سپریڈ کی ایک تہہ کرو سینٹ کے اندر لگائیں پھر کٹے ہوئے کیلے کو اس کرو سینٹ کے درمیان رکھیں، ہاتھ سے دبائین اور پلاسٹک ریپ میں لپیٹ کر رات کو ہی فریج میں رکھ دیں۔ صبح لنچ باکس میں رکھ کر دے دیں
ڈینش پیسٹر یز
اجزاء: میدہ۔(چھنا ہوا) 3پیالی ، زردیاں۔5عدد ، خمیر۔ایک کھانے کا چمچہ ، مکھن۔4/1پیالی ، مختلف طرح کے جام۔حسبِ ضرورت ، تازہ دودھ۔حسبِ ضرورت ، باریک پسی ہوئی چینی۔4/1 پیالی3228کھانے کے چمچے ، ونیلا ایسنس۔چند قطرے
ترکیب: میدے میں چینی، خمیر، 4زردیاں ، مکھن اور دودھ ڈال کر درمیانہ آٹا گوندھ لیں۔ پیالے کو چکنا کرکے آٹا اس میں رکھیں اور ڈھانک کر 2گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ کارن فلور لگاتے ہوئے آٹے کی گول روٹی بیل لیں۔ برش کی مدد سے اس پر زردی لگا کر لپیٹ لیں۔اس کے 2/1۔1انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کریں۔ ٹکڑوں کو اس پر رکھیں اور انہیں درمیان سے تھوڑا سا دبا کر جام بھر دیں۔ انہیں ڈھانک کر2/1گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں200ڈگری سینٹی گریڈ پر 15منٹ پکا کر نکا ل لیں۔ چینی میں ایسنس اور 3کھانے کے چمچے دودھ ملا کر آئسنگ تیار کریں اور اس سے پیسٹریوں کو سجا دیں۔
کدائف
اجزاء: سویاں۔(باریک والی) 300گرام ، چینی۔2پیالی ، مکھن۔(پگھلا ہوا) 1/2پیالی ، پنیر۔(کدوکش) 2پیالی ، لیموں اور اس کے چھلکے ۔1/2عدد ، پستے ۔(چوپ کئے ہوئے) سجانے کے لئے
ترکیب: سویوں کو باریک توڑلیں۔ دیگچی میں ایک پیالی پانی، چینی، لیموں کا رس اور اسکے چھلکے ڈال کر چینی گھْلنے تک پکا کر الگ رکھ لیں۔ کیک کے سانچے میں 1/2مکھن ، 1/2سویوں ، پنیر، پھر باقی سویوں ، پستے اور باقی مکھن کی تہہ لگادیں۔سانچے کو پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 20منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ چینی کے آمیزے میں سے لیموں کا چھلکا نکال کر چاشنی کو کدائف کے اْوپر ڈال دیں اور جذب ہوجانے پر پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper