اردو | हिन्दी | English
291 Views
Health

بچوں کے پکوان

فلیٹ و فش برگر

اجزاء: بن بنانے کے لئے ۔ میدہ۔2کپ ، بٹر۔2کھانے کے چمچے ، چینی۔2کھانے کے چمچے ، خمیر۔ایک کھانے کا چمچہ ، انڈا۔ایک عدد ، دودھ۔ایک کپ
ترکیب:تمام چیزیں میدے میں مکس کرکے دودھ سے گوندھ کر 30منٹ کور کر کے رکھ دیں۔ اب بن بنا کر انڈا لگا کر15منٹ ریسٹ دینے کے بعد 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔ فش 2/1کلو پیس لے کرہر پیس پر نمک، کالی مرچ،مسٹرڈ پیسٹ،2/1چائے کا چمچہ پیپریکا پاؤڈرلگا کر اچھی طرح ملیں۔اب انڈے میں ڈپ کرنے کے بعد بریڈ کرمب لگاکر فرائی کر لیں۔مایو میں 2کھانے کے چمچے لیمن جوس ،سرکہ والا پیاز،4/1چوپ نمک، کالی مرچ، ڈال کر مکس کریں۔بن پر لگا کر فش رکھیں۔چیز سلائس رکھ کر پیش کریں

فروٹ پائی

اجزاء: میدہ۔دو کپ ، آئل یا مکھن۔2 /1 کپ ، نمک۔ 2/1چائے کا چمچہ ، بیکنگ پاؤڈر۔ 2/1چائے کا چمچہ ، ایپل۔3عدد ، کیلے۔4عدد ، اورنج۔دو عدد ، شوگ  4 کھانے کے چمچے  ترکیب:میدے میں نمک ،بیکنگ پاؤڈرڈال کر مکس کرنے کے
بعد تیل ڈالیں مکس کریں پھر پانی سے گوندھ لیں۔25منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ رول کریں پائی ڈش پر رکھ کر کانٹے سے سوراخ کردیں اور دس منٹ بیک کریں180ڈگری سینٹی گریڈ پر۔اورنج جوس،چینی، سیب، کیلے5منٹ پکا کر پائی پر ڈالیں۔15منٹ بیک کریں اور پیش کریں۔

چاکلیٹ کپ موز

اجزاء: کوکنگ چاکلیٹ۔ایک کپ، کریم۔2کپ ، انڈے کی زردی۔3عدد ، دودھ۔4/1کپ ، جیلیٹن۔ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:کوکنگ چاکلیٹ کو میلٹ کریں۔یاد رکھیں کہ نہ پانی ڈالنا ہے نہ ہی دودھ۔ بس ڈبل بوائلر پر میلٹ کریں۔جب میلٹ ہوجائے تو پیپر کپ کا ربڑ والے کپ پرچاکلیٹ ڈالیں اورواپس نکال لیں۔تاکہ اضافی چاکلیٹ نکل آئے۔ اب فریز کردیں۔دودھ میں انڈوں کی زردی ڈال کراچھی طرح مکس کریں ڈبل بوائلر پر رکھ کر۔اب اس میں میلٹ چاکلیٹ ڈالیں۔مکس کرکے ٹھنڈا کریں اور کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں مکس کریں۔جیلیٹن کو ٹھنڈا پانی میں گھول کر اس میں مکس کیجئے اور ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔اب چاکلیٹ کپ میں موز ڈالیں اوپر چاکلیٹ لگا کر پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper