اردو | हिन्दी | English
165 Views
Bihar News

بکسر : دیور نے بھابھی سمیت دو معصوموں کا کیا قتل

raghunath pur baxer
Written by Tariq Hasan

رگھوناتھ پور (بکسر)، 2اپریل (نمائندہ)۔برھم پور تھانہ علاقہ کے بسور گاؤں میں سنیچر کی رات دیور نے بھابھی اور اس کے دو معصوم بچوں کا قتل کر دیا۔واقعہ کو انجام دے کر قاتل دیور فرار ہو گیا۔ دیر رات جب قتل کی خبر گاؤں میں پھیلی تو پورا گاؤں حیران رہ گیا۔ تین قتل کر دیور نے خون کے رشتے کو داغدار کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اتوار کی صبح گاؤں پہنچی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ علاقہ کے آخری سرے پر آباد بسور گاؤں رات کے وقت خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا۔ ہیرا لال پاسوان کا خاندان بھی گہری نیند میں سویا ہوا تھا۔اسی درمیان رات تقریباً بارہ بجے ہیرا کا چھوٹا بھائی بشومبھر پاسوان نے موبائل چارج کرنے کی بات کہہ دروازہ کھٹکھٹایا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے کوئی تنازعہ نہیں ہونے کے سبب ہیرا نے دروازہ کھولا اور رفع حاجت کرنے چلا گیا۔ اس درمیان بشومبھر نے دروازہ بند کیا۔ پھر سوئے حالت میں بھابھی درگاوتی دیوی (27 سال)، بیٹے امت پاسوان (6 سال) اور ڈیڑھ سالہ راگنی کماری کا قتل کردیا۔ بند دروازے سے چیخ کی آواز سن کر ہیرا جب تک پہنچتا اس کی دنیا اجڑ چکی تھی۔ منٹوں میں تین قتل کر قاتل دیور دروازہ کھولا اور اندھیرے میں گم ہو گیا۔ تین بھائیوں میں بشومبھر سب سے چھوٹا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ بشومبھر کی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ بھلواڑا کے کسی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ کچھ دن پہلے گاؤں آیا۔واقعہ کے بعد ہیرا گم سم پڑا ہے۔ اس نے بتایا کہ بھائی سے اس کا کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ آخر اس نے اس واقعہ کو انجام کیوں دیا۔ اس سوال کا جواب بھیڑ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔گاؤں کا یہ ٹولہ ماتم میں ڈوبا ہے۔ہر کوئی یہ جاننے کو بے تاب ہے کہ آخر یہ کیسے ہوا۔ قاتل کی گرفتاری اور پولیس جانچ میں یہ راز کھل پائے گا۔

About the author

Tariq Hasan