اردو | हिन्दी | English
249 Views
Entertainment

بھارتی اسٹارز کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہولی وڈ میں مواقع دیئے گئے: دپیکا

DIPIKA
Written by Tariq Hasan

ممبئی،16 اگست (پی ایس آئی)اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سہرا ایشوریا رائے بچن کے سر ہے اور مغرب میں بھارتی فلم انڈسٹری کا نام روشن کرنے میں ،پریانکا،انیل کپور اور عرفان خان کا اہم کردار ہے۔دپیکا جس کو ایشوریا اپنا حریف سمجھتی ہیں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایشوریا رائے نے مس ورلڈ منتخب ہو کر دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا۔دپیکا نے کہا کہ مغرب میں بھارتی فلم انڈسٹری کا نام پریانکا،انیل کپور، عرفان خان نے کیا اور ان میں ،میں بھی شامل ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں جن کو ایسے وقت میں ہولی وڈ میں مواقع دیئے گئے جب رنگ و نسل کی بنیاد پر کام دینے کا رجحان بدل چکا ہے اور ہمیں ہمارے رنگ و روپ پر نہیں ہمارے ٹیلنٹ پر کام دیا جا رہا ہے۔

About the author

Tariq Hasan