اردو | हिन्दी | English
365 Views
Uncategorized

بھارت ۔تبت سرحد ی پولیس فورس کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد

fhulwari - hinduni me bharat tibbat police bal ke chetriye mukhayalaye (8)
Written by Taasir Newspaper

پھلواری شریف ، 11جولائی (پرویز اختر)۔ پھلواری شریف کے نوادہ گاؤں کے پاس بھارت۔ تبت سرحدی پولیس فورس کے علاقائی ہیڈ کوارٹر (پٹنہ سیکٹر) کا ہندوستان۔ تبت سرحدی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کرشن چودھری نے سوموار کو سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ چار ایکڑ میں یہاں پٹنہ سیکٹر کی افسران بلڈنگ، رہائشی عمارت، اور میس عمارت کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ اس میں رہائش میس کے علاوہ پریڈ گراؤنڈ بھی موجود رہے گا جہاں جوان پریکٹس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ۔تبت سرحدی پولیس فورس کے پٹنہ سیکٹر کا پھلواری شریف میں تعمیر ہونے سے اس علاقے میں ترقی کے نئے نئے دروازے کھلیں گے ۔ مختلف طرح کی سرگرمیاں بڑھیں گی اور عام عوام کو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی چنندہ فورسوں میں ایک بھارت۔ تبت سرحد پولیس کثیر جہتی سرگرمیوں اور انتہائی ناقابل رسائی علاقے میں سرحدی سلامتی کے لئے مشہور ہیں۔ بھارت۔ چین سے لگنے والی تین ہزار چار سو سواٹھاسی کلو میٹر سرحد کی نگرانی کرنے والی بھارت۔ تبت سرحدی پولیس فورس کو پٹنہ سیکٹر ڈیڑھ سال میں تعمیر کرانے کا ہدف تعمیراتی ایجنسی کو دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل مسٹر چودھری نے کہا کہ وہ خود بہار کے مقامی ہیں لہٰذا پٹنہ میں علاقائی سیکٹر کی تعمیر ہونا ان کے لئے فخر کی بات ہے۔ سنگ بنیاد کے بعد ڈائریکٹر جنرل مسٹر چودھری نے یہاں شجرکاری بھی کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کرشنا چودھری کا استقبال علاقائی ذیلی انسپکٹر جنرل پٹنہ ہیڈکوارٹر رنویر سنگھ نے کیا۔ موقع پر پولیس فورس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مقامی ایس ایچ او عقیل احمد، پی آر او راجیو کمار (اسسٹنٹ کمانڈنٹ)، مقامی عوامی نمائندے اور عام عوام بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper