اردو | हिन्दी | English
478 Views
Entertainment

بہارکے ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر ہو رہی ہے تعریف

dsc_7332
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 15 دسمبر ( پرمو د کمار پاٹھک)ادا کار پنکج تر پاٹھی نے کہاہے کہ آج بہاری لوگو ں کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر سرا ہا جا رہاہے ۔بہاری ہونے پرمجھے فخر ہے اس لئے مکاﺅ فلم فیسٹیول کوچھوڑ کر اپنے لوگو ں سے ملنے پٹنہ فلم فیسٹیول میں آیاہوں۔مکاﺅںمیں میری فلم گڑگاﺅ ں کی اسکرینگ ہیں۔اس کے بعد وہ بر لن میں دیکھائی جائے گی اس سے یہ ثابت ہو تاہے کہ بہارکے ٹالنٹ کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی ہو رہی ہے ۔بہار اسٹیٹ فلم ڈیو لپمنٹ و فنانشیل کارپوریشن اور محکمہ فن وثقافت بہارکے مشترکہ اہتمام میں منعقد فلم فیسٹیول 2016 میں انہو ں نے کہاکہ حکومت بہار اورفلم ڈیو لپمنٹ کار پوریشن کے ذریعہ یہ فیسٹیول اچھی کوشش ہیں۔ اس سے یہاں فلموں کاماحول بنے گا۔اس طرح کے پرو گرا م سے بھارت کے بھی لوگو ں کی بھی تو جہ اس جانب جاتی ہے ۔اب وہ پٹنہ فلم فیسٹیول کاذکر ممبئی میں بھی ہو گا۔، جو بہارکے سنیما کیلئے اہم ہوگا۔

About the author

Tariq Hasan