اردو | हिन्दी | English
204 Views
Politics

بہار وکاس مشن کی میٹنگ میں نتیش نے لیا 7 عزائم کا جائزہ

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 31 مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ اور بہار وکاس مشن کے سربراہ نتیش کمار کی صدارت میں مشن کی گورننگ باڈی کی دوسری میٹنگ سی ایم سکریٹریٹ واقع سنواد میں ہوئی۔ میٹنگ میں ترقی یافتہ بہار کیلئے 7 عزائم کی تکمیل اور سوشاسن کے پروگرام 2015-20 کے مختلف پہلوؤں پر محکمہ وار غور وخوض کیا گیا۔ سات عزائم کا جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی حل اور نوجوانوں کو طاقت پروگرام کے جائزہ کے دوران بتایا کہ ضلع رجسٹریشن اور مشاورتی مرکز سبھی ضلعوں میں دو اکتوبر سے کام کرنا شروع کردیں گے۔ سیلف ہیلپ بھتہ منصوبہ سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ آن لائن پیش کی جانے والی درخواستوں کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ریزرو روزگار اور خواتین کا ادھیکار پروگرام کے جائزہ کے دوران بتایا گیا کہ حکومت سبھی ملازمتوں کو خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن دینے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو اس کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper