اردو | हिन्दी | English
117 Views
Politics

بینی پرساد ورماکے گھر پہنچے اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ27 مئی (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو ریاست کے بدلتے ہوئے سیاسی ماحول سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے اپنے چچا بینی پرساد کے گھر پہنچے۔ اچانک دیر شام حال ہی میں سماجوادی پارٹی میں واپسی کرنے والے سینئرر ہنما بینی پرساد ورما کے گھر اکھلیش و راجندر چودھری کے گھر پہنچنے کے کئی معنی لگائے جارہے ہیں۔ حالانکہ بینی پرساد ورما نے کہا کہ وزیرا علیٰ نتیش کمار ہمارے بھتیجے ہیں وہ اپنے گھر کبھی بھی اور کسی بھی وقت بغیر کسی وجہ سے بھی آسکتے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو سماجوادی پارٹی میں بینی اور امر سنگھ کی واپسی سے اندر ہی اندر ہی گھمسان تیز ہوگیا ہے۔ جس سے اکھلیش کی انتخابی تیاریوں کو بھی جھٹکا لگ رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper