اردو | हिन्दी | English
128 Views
Politics

بی ایس پی اور بی جے پی سے زیادہ کام کئے: اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

بھدوہی25 مئی (ایجنسی): وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے بدھ کے روز بھدوہی میں 287 کروڑ روپئے کے 76 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور 161 کروڑ روپئے کے تین منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے مایاوتی پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مایاوتی نے اتر پردیش کو برباد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران میں نے یوپی کو بہتر بنایا۔ بی ایس پی اور بی جے پی سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،صحت، سڑک جیسے ہر شعبے میں کام کیا۔ ایکسپریس وے کے کنارے منڈی بنارہے ہیں ، کام تیزی سے ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔ یوپی کے ہرضلع میں کوئی نہ کوئی صنعت چل رہی ہے۔




About the author

Taasir Newspaper