اردو | हिन्दी | English
339 Views
Politics

بی جے پی ایم پی نے نظم ونسق کیلئے نتیش کی تعریف کی

om-prakash
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 06 اکتوبر(اسٹاف رپورٹر): بی جے پی بھلے ہی بہار میں جنگل راج کا شور مچائی ہوئی ہو لیکن سیوان کے بی جے پی ایم پی اوم پرکاش یادو کو لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نظم ونسق قائم رکھنے کیلئے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ان کے مطابق سیوان میں بھی امن چین نتیش کمار کی ہی دین ہے۔ اوم پرکاش جمعرات کو وزیراعلیٰ کی شان میں قصیدہ خوانی کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سیوان میں اگر امن چین ہے تو اس کا سہرا نتیش کمار کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش نہیں ہوتے تو ڈی ایم اور ایس پی اپنے ہدف سے بھٹک جاتے ۔ نتیش کمار نے سیوان کے واقعات پر گہری نظررکھی اور قانون کی حکمرانی ختم ہونے نہیں دی جس کیلئے وہ شکریہ اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خیال رہے کہ سیوان کے سابق ایم پی محمد شہاب الدین گذشتہ دنوں رہا کر سیوان پہنچے اور تقریباََ تین ہفتہ تک وہاں رہے تھے اس دوران نظم ونسق بگڑنے کااندیشہ ضلع انتظامیہ نے ظاہر کیا تھا۔ لیکن نتیش نے حالات کو بے قابو نہیں ہونے دیا۔

About the author

Tariq Hasan